|
حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی شھادت نیز"روز یاد واحترام شیخ کلینی"یعنی ۱۹/اردیبھشت ۱۳۸۸ ھ شمسی کے موقع پر "کلینی انٹر نیشنل سیمینار" ملکی اور غیر ملکی مفکرین کی موجودگی میں منعقد ھو گا ۔
اس علمی سیمینار میں کتاب کافی اور ثقۃالاسلام شیخ کلینی کے نظریات اور ان کی شخصیت کے سلسلہ میں تقاریر اور مقالات کے پروگرام کے علاوہ "الکافی" کی جدید تصحیح کی رو نمائی بھی کی جائےگی ۔
یہ سیمینار مندرجہ ذیل اداروں کی مشارکت سے منعقد ھو رھا ھے :
1. آٓستانہ مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی
2. موسسہ علمی فرھنگی دار الحدیث
3. کتاب خانہ،نمائشگاہ ومرکز اسناد مجلس شوراءےاسلامی
4. ادرہ اوقاف و امور خیرییہ
5. آستانہ قدس رضوی کا ادارہ تحقیقات اسلامی
6. ادارہ تحقیقات کمپیوٹری علوم اسلامی
آپ تمام شائقین کی شرکت اس سیمینار کی علمی و معنوی زینت میں اضافہ کا سبب ھو گی ۔
تاریخ: بروز پنجشنبہ ۱۷/اردیبھشت۱۳۸۸ ھ شمسی
مطابق با ۷/ مئی ۲۰۰۹ عیسوی
وقت: صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام سات بجے تک
مقام: شھر رے ،آستانہ مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی (شیخ صدوق ھال)۔
|