Mitra Global CMS Mitra Global CMS Mitra Global CMS
 
 
Mitra Global CMS Mitra Global CMS Mitra Global CMS
Mitra Global CMS Mitra Global CMS Mitra Global CMS
 
کتاب "الکافی" کا جدید ایڈیشن نئی تصحیح کے ساتھ منظر عام پر آ گیا ھے    پرنٹ بھیجنا
مطبوعہ آثار

شیخ کلینی انٹر نیشنل سیمینار کے موقع پر کتاب "الکافی" جدید تصحیح کے ساتھ  "علوم و معارف حدیث تحقیقاتی سنٹر" کی جانب سے شائع ھو چکی ھے ۔ kafi01.jpg

الکافی کی بلند منزلت اور احکام کے استنباط میں اس کتاب کی مرکزیت،اور صحیح و مستحکم اور فنی متن کافی کا عدم وجود کہ جس میں تحقیق کی جدید ترین روشوں کی رعایت کی گئی ھو ،ایک طرف ،اور دوسری طرف،الکافی کے بارے میں ھمہ جھت تحقیق کے لئے وسیع و فراوان میدانوں کا وجود ،اور اس کی متنی و سندی مشکلات کو بر طرف کرنا ،نیز علوم حدیث کے محققین کے لئے اس طرح کی تحقیقات کے نتائج کی شدید ضرورت نے "علوم ومعارف حدیث تحقیقاتی سنٹر" کو اس بات پر آمادہ کیا کہ اس اھم اور گرانقدر اثر یعنی  کتاب کافی کے سلسلہ میں  نئے سرے سے تحقیق و تصحیح اور باز بینی کے لئے اقدام کیا جائے ۔

اس تصحیح کے اھداف یہ ھیں :

۱۔ کتاب کافی کے مستند ترین اور صحیح ترین اور اس نزدیک ترین متن کو پیش کرنا جو شیخ کلینی کے قلم سے صادر ھوا ھے ۔

۲۔ الکافی کی اسناد کے بارے میں ھمہ جھت تحقیق اور اسناد کافی میں تحریف و تصحیف سے مربوط اشکالات کو

بر طرف کرنا ،اور کافی کی اسناد کی شکلی مشکلات کو حل کرنا ۔

۳۔ کافی کی احادیث سے مشابہ احادیث کی جستجو اور تلاش جو دیگر اھم حدیثی مصادر میں موجود ھیں،اور ان کے متن و سند کی کیفیت بیان کرنا ۔

۴۔ کافی کی احادیث اور جملات و کلمات میں پائے جانے والے بعض ابھامات واجمالات کو دور کرنا ۔

یہ تحقیق کلی طور پر دس مرحلوں میں انجام پائی ھے:

۱۔خطی نسخوں کی شناسائی اور ان کی اولویت بندی

۲۔آٹھ سے بارہ خطی نسخوں سے مقابلہ کرنا۔

۳۔ تخریجات یعنی کافی کی احادیث سے مشابہ احادیث جو شیعوں کے دیگر اھم حدیثی منابع و مصادر میں موجود ھیں ان کی تلاش و جستجو اور احادیث کافی سے ان کامقابلہ کرنا ۔

۴۔ اسناد کافی کی تصحیح و تحقیق۔

۵۔ کافی کی روایات کے متن کی تصحیح اور استوار سازی ۔

۶۔ لغات کا ترجمہ، وضاحتی تشریح اور متن کے اجمال کو دور کر نا ۔

۷۔ تنزیل حاشیہ یعنی حاشیوں کو یکساں بنانا۔

۸۔ کافی کی روایات کی مکمل اعراب گذاری کرنا۔

۹۔ کافی کی روایات کی ویرائش اور علامت گذاری کرنا ۔

۱۰۔ آخری اور نھائی کنٹرول ۔

یہ بات بھی قابل ذکرھے کہ کتاب کافی کی جدید تصحیح "علوم ومعارف حدیث تحقیقاتی سنٹر"کے گروہ احیاءوتصحیح کے محققین کی ایک جماعت کی سعی وتلاش سےجناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد حسین درایتی کی زیر نگرانی انجام پائی ھے،یہ مجموعہ شیخ کلینی انٹر نیشنل سیمینار کے آثار کا ایک حصہ ھے  جس کی رونمائی کلینی انٹر نیشنل سیمینار کے موقع پر ۱۷/اردیبھشت ۱۳۸۸ھ شمسی کو انجام پائے گی ۔

 
 
Mitra Global CMS Mitra Global CMS Mitra Global CMS