|
دعوت مقالہ نگاری |
|
|
|
اشاریہ
شھر" رے " قدیم زمانہ سے شیعوں کا ایک اھم مرکز اور بھت سے علماء اور محدثین کے رشد و بالندگی کا مرکز رھا ھے اس خطہ کی بزرگ شخصیات نیز دیگر بزرگ شیعہ محدثین ، علماء اعلام اور ان کی علمی و معنوی شخصیت کے تعارف اور قدر دانی و اعزاز میں موسسۂ علمی ، فرھنگی دار الحدیث نے آستان مقدس عبد العظیم حسنی (ع) کے تعاون سے سن ۱۳۸۰ھجری شمسی سے کئی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ھے اور جن علماء و محدثین کے اوپر کانفرنس ہونا طے پائی ھے ان کے نام اس طرح ہیں :
۱ ۔ حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام (متوفی ۲۵۰ھ) ۔
۲ ۔ ابو الفتوح رازی قدس سرہ(چھٹیں صدی میں زندہ تھے ) ۔
۳ ۔ ثقۃ الاسلام کلینی قدس سرہ (متوفی ۳۲۹ھ ) ۔
۴ ۔ شیخ صدوق قدس سرہ (متوفی ۳۸۱ھ ) ۔
۵ ۔ عبد الجلیل رازی قزوینی (۵۶۰ھ میں زندہ تھے ) ۔
۶ ۔ سید مرتضیٰ علم الھدیٰ (متوفی ۴۳۶ھ ) آپ کی وفات کے ھزار سال پورا ھونے کی مناسبت سے ۔
پہلی دو کانفرنسیں بترتیب سن ۱۳۸۲ھ ش اور سن ۱۳۸۴ھ ش میں منعقد ھو چکی ھیں اور اب تیسری کانفرنس عالمی پیمانے پر ھونے جارھی ھے ۔
|
|
اس کے آگے...
|
|